تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

صوبہ بہاولپورکی بحالی کیلئے مسلم لیگ ضیا کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد

جنگ نیوز -


لاہور …مسلم لیگ ضیا نے صوبہ بہاولپور بحالی کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے ۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں یہ قرارداد مسلم لیگ(ضیا)کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری شاہد انجم نے جمع کرائی ہے۔ قرار داد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ضیا سرائیکی صوبہ کے خلاف نہیں ،لیکن بہاولپور صوبہ کی بحالی مقامی لوگوں کا اولین حق ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ون یونٹ سے پہلے بھی بہاولپورصوبہ تھا لہذا اس کی حیثیت بحال ہونا ضروری ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.