تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

پمز میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال 20ویں روزبھی جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آبادمیں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال 20ویں روزبھی جاری رہی۔ڈاکٹروں نے اس موقع پردھمکی دی ہے دی کہ اگر چوبیس گھنٹوں میں سروس اسٹرکچرکانوٹی فکیشن جاری نہ ہو ا تو پھر وہ ایمرجنسی سمیت ، مریضوں کی سہولت کے تمام شعبے بندکردیں گے۔ینگ ڈاکٹرز نے آج بھی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سمیت انتظامیہ کے دفاتر کا گھیراوٴ اور احتجاج جاری رکھا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور متعلقہ وزارت کے سروس اسٹرکچرکے نفاذ کے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگروہ تشدد اورتوڑپھوڑپرمجبورہوئے تواس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.