تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

لندن فسادات: انگلینڈ اورہالینڈ کے درمیان ہونیوالا فٹبال میچ منسوخ

جنگ نیوز -


لندن…لندن میں جاری فسادات کی وجہ سے انگلینڈ اورہالینڈ کے درمیان کل ہونے والا فٹ بال میچ منسوخ کردیا گیا۔انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق میچ منسوخ کر نے کا فیصلہ پولیس کے مشورے کے بعد کیا گیا ہے،ایف اے کے منیجنگ ڈائریکٹرایڈرین بیونگٹن کاکہنا ہے کہ میچ کا منسوخ ہونا افسوسناک ہے لیکن اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، انگلش فٹ بولرریو فرڈی نینڈ نے بھی میچ منسوخ کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیاہے ۔ دوسری جانب ہالینڈ کی فٹ بال فیڈریشن کاکہنا ہے کہ لندن کی پولیس کھلاڑیوں اورشائقین کی حفاظت کی گارنٹی دینے کو تیارنہیں تھی جس کی وجہ سے میچ منسوخ کرناپڑا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.