10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50
سیلنگ امریکاز کپ میں ریسٹ ڈے،اوریکل کی ٹریننگ جاری
جنگ نیوز -
لزبن …پرتگال کے شہر Cascais میں جاری سیلنگ کے 34ویں امریکاز کپ میں گزشتہ روز ریسٹ ڈے منایا گیا۔ ریسنگ ٹیم ORACLE نے ریسٹ کو ترجیح نہ دیتے ہوئے ٹریننگ جاری رکھی۔ دوسری جانب مردوں میں ورلڈ نمبر ون سرفر کیلی سلیٹر نے 1996 کے بعد پہلی بار یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا۔ Cascais ، پرتگال میں جاری امریکازکپ سیلنگ میں کل آرام کا دن تھا،لیکن ٹیم ORACLEنے پریکٹس کوترجیح دی،گرین کوم ریسنگ ٹیم بھی کچھ دیر ٹریننگ کرتی نظرآئی۔ایونٹ میں Emiratesٹیم نیوزی لینڈ 35 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔