10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ: بعض کھلاڑیوں کی شمولیت پرسابق کرکٹر محوحیرت
جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان اور سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے قومی سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں بعض کھلاڑیوں کی شمولیت پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پی سی بی کی کنٹریکٹ اور سلیکشن کے معاملے پر پالیسی واضح نہیں۔کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں معین خان نے کہا کہ بظاہر تولگ رہا ہے کہ پی سی بی نے پرفارمنس کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹ دیئے ہیں لیکن بعض کھلاڑیوں کو صرف نوازا گیا ہے، معین خان کا کہنا تھا کہ جن کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ نہیں ملا یا ان کی تنزلی ہوئی ، ان کیلئے اب واپسی ایک بڑا چیلنج ثابت ہوگی، تاہم پی سی بی اپنی پالیسیاں واضح کرے۔دوسری جانب سکندر بخت کا کہنا تھا کہ انہیں بعض کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ ملنے اور بعض کو نہ ملنے پر حیرت ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ کے اعلان میں تاخیر سے لگتا ہے کہ کھلاڑیوں کا انتخاب شفاف طریقے سے نہیں ہوا۔