تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

راجرز کپ:سونگا اور ڈیل پوٹرو دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب

جنگ نیوز -


مانٹریال…راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں ،فرانس کے جو ولفریڈ سونگا اور ارجنٹینا کے یو آن مارٹن ڈیل پوٹرو نے اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے راوٴنڈ میں جگہ بنالی ۔مانٹریال میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں ،ارجنٹینا کے یو آن مارٹن ڈیل پوٹرو نے فن لینڈ کے جارکو ن مینن کو چھ چار اور چھ صفر سے شکست دیکر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں فرانس کے جو ولفریڈ سونگا نے اٹلی کے فیبیوفوگنینی کو چھ چار اور سات چھ سے ہراکر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ۔ دوسری جانب سوئیڈن کے اسٹینسلاس واورینکا نے ارجنٹینا کے ڈیوڈ نالبندین کوچھ،ایک اور چھ،چار سے شکست دے دی۔یوکرین کے الیگزینڈر ڈولگوپولوف ، لیٹویا کے ارنسٹ گلبیز بھی ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.