10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50
بھارت وانگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل سے شیڈول کے مطابق ہوگا
جنگ نیوز -
برمنگھم…برمنگھم میں ہنگامہ آرائی کے باوجود بھارت اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل سے شیڈول کے مطابق شروع ہوگا۔انگلینڈ کو سیریز میں دوصفر کی سبقت حاصل ہے۔ایجبسٹن برمنگھم میں ہونیوالا میچ ڈرا بھی ہوگیا تو سیریز انگلش ٹیم کے نام ہوجائیگی کیونکہ وہ پہلے ہی دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرچکی ہے۔ اس میچ سے پہلے بھارت کے تین کھلاڑی یووراج سنگھ ،ہربھجن سنگھ اور ظہیر خان ان فٹ ہونے کی وجہ سے سیریز سے باہرہوچکے ہیں۔انگلش ٹیم میں ان فٹ جوناتھن ٹروٹ کی جگہ روی بوپارہ کو شامل کیا گیا ہے،فاسٹ بولرکرس ٹریملٹ بھی کمر کی انجری کے باعث میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔