تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

سرکلرڈیٹ کے اعداد و شمارمیں وزارتوں کے درمیان اختلاف

جنگ نیوز -


اسلام آباد…توانائی کے بحران پر وزارتی اجلاس ہوا جس میں سرکلرڈیٹ کی رقم کے اعداد و شمارمیں وزارتوں کے درمیان اختلاف پایا گیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ نے کی جبکہ وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور وزیر پانی و بجلی نوید قمر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران توانائی کے شعبہ میں زیر گردش قرضوں کا جائزہ لیا گیا۔ ا س موقع پر وزارت خزانہ، وزارت پٹرولیم اور وزارت پانی وبجلی اور پیپکو کے اعداد و شمار میں فرق پایا گیا۔ اجلاس میں لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔پیپکو حکام کا کہنا تھا کہ اگر گیس کی مطلوبہ مقدار مل جائے تو لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوسکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں اصلاحات پر کام کی رفتار تیز بنائی جائے۔ بجلی کے ترسیلی نقصانات کم کیے جائیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.