تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

پرانے اسلحہ لائسنس کو دوبارہ کارآمد بنانے کی مدت میں 30ستمبرتک توسیع

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وفاقی وزارت داخلہ نے پرانے اسلحہ لائسنس کو دوبارہ کارآمد بنانے کی مدت میں 30ستمبرتک توسیع کردی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ رحمن ملک کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہواجس میں سیکرٹری داخلہ کے علاوہ چیئرمین نادرا اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیرداخلہ رحمن ملک کی طرف سے پرانے اسلحہ لائسنس کو دوبارہ کارآمد بنانے کیلئے دی گئی 31 اگست2011 کی ڈیڈلائن کاجائزہ لیا گیااور اس مدت میں 30ستمبر تک توسیع کی گئی۔اعلامیہ کے مطابق نادرا کے تمام ضلعی سطح کے دفاتر پرانے اسلحہ لائسنس کو دوبارہ کارآمد بنانے کی درخواستیں وصول کریں گے۔ایسے تمام اسلحہ لائسنس رکھنے والوں سے کہا گیا کہ ہے وہ نادرا کے دفاتر درخواست دینے کیلئے اپنے اصلی قومی شناختی کارڈ، اصلی اسلحہ لائسنس ساتھ لے کر جائیں۔اعلامیہ کے مطابق پرانے اسلحہ لائسنس کو دوبارہ کارآمد بنانے کیلئے سرکاری فیس ختم کردی گئی ہے جبکہ اس مقصد کیلئے 500 روپے کے معمولی چارجز وصول کئے جائینگے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.