تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

لاہور:حاجی کیمپ میں جمع بارش کا پانی نکالا نہیں جا سکا

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے حاجی کیمپ میں جمع ہونے والا بارش کا پانی 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود نہیں نکالا جا سکا،ایمپریس روڈ پر واقع حاجی کیمپ ابھی تک پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور چوبیس گھنٹے بعد بھی واسا اور حاجی کیمپ انتظامیہ پانی نکالنے میں ناکام رہی ہیں ،حاجی کیمپ میں عید کے بعد حج آپریشن کیلئے تعمیرات کا کام جاری تھا جو نکاسی آب کے ناقص انتظامات کی وجہ سے متاثر ہو رہا ہے، حاجی کیمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیمپ سے پانی نکالنے کے لئے واسا کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.