تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

ہاکی ٹیم سے ڈسپلن نہیں مصروفیت کی وجہ سے ڈراپ ہوا، سلمان اکبر

جنگ نیوز -


لاہور…اولمپین گول کیپرسلمان اکبر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم سے ڈسپلن کی بنیاد پر ڈراپ کرنے کا تاثردرست نہیں ہے۔ ڈچ ہاکی لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے وہ دستیاب نہیں تھے اوراس کا فیڈریشن کو بھی علم ہے۔سابق کپتان سلمان اکبر کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں ڈچ ہاکی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ ان کا ڈچ کلب سے 2012 تک کا معاہدہ ہے، جس کے بارے میں پی ایچ ایف کو علم ہے۔ وہ فیڈریشن کو پہلے ہی آگاہ کرچکے تھے کہ ایشین گیمز کے بعد وہ یورپی دورے اور پھر چیمپینز ٹرافی کیلئے دستیاب ہوں گے۔ اس لیئے یہ کہنا درست نہیں ہے کہ انہیں ڈسپلن کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ سلمان اکبر کا کہنا ہے کہ ملک سے کھیلنا ان کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے لیکن معاہدہ پورا کرنا اب ان کی مجبوری ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.