تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

کرکٹ :ٹیم ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،نوید اکرم چیمہ

جنگ نیوز -


لاہور …پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر نوید اکرم چیمہ کاکہنا ہے کہ ڈسپلن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ان کی کوشش ہو گی کہ دورے کے دوران کوئی تنازعہ پیدانہ ہو۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے دورہ زمبابوے کیلئے قومی ٹیم کے مینجر نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح یہ ہے سب کچھ گیم کی اسپرٹ کے مطابق ہو۔ ماضی قریب میں کئی غیر ضروری تنازعات پیداہو ئے ان کی کوشش ہو گی کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔اس سلسلے میں میڈیا کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ نوید اکرم نے کہا کہ ٹورسلیکشن کمیٹی سے متعلق دیئے گئے مینڈیٹ پر عمل کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.