تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

عوام کو ریلیف وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل نہیں، نوازشریف

جنگ نیوز -


مری …مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ مہنگائی پر کنٹرول،لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کا کوئی پروگرام وفاقی حکومت کے ایجنڈے پر سرے سے موجود ہی نہیں۔اللہ نے موقع دیا تو وہ عوام کی زندگیوں میں بہتری لائیں گے۔مسلم لیگ نے کے صدر نوازشریف نے مری کے قدرتی حسن کی بحالی کے منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے مری کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔ میاں نواز شریف نے مری میں مال روڈ پرچہل قدمی بھی کی اور عوام میں گھل مل گئے۔ لوگ میاں نواز شریف کو اپنے درمیان پا کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے اور ان سے مصافحہ کرتے اور آٹو گراف لیتے رہے۔میاں نواز شریف نے لوگوں سے گپ شپ کی اورمسائل بھی دریافت کیے۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہاکہ ماضی کی صوبائی حکومت نے ذاتی مفادات کی خاطر مری کے قدرتی حسن کو تہہ وبالا کردیا جب کہ موجودہ وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ کرپشن اور اپنے اقتدار کو طول دینے میں ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس جامع معاشی پروگرام ہے اور اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو وہ عوام کی زندگیوں میں بہتری لائیں گے۔نوازشریف نے اپیل کی کہ عوام تمام تر مشکلات کے باوجود یوم آزادی بھرپور جذبے سے منائیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.