تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

بلوچستان کے عوام کیلئے جنوبی پختونخوا صوبہ قائم کیا جائے،افراسیاب خٹک

جنگ نیوز -


پشاور…عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنا دیا جائے۔ پشاورمیں قبائلی علاقوں کے رہنماوٴں سے بات چیت میں افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ قبائل کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں نمائندگی دینا وقت کا اہم تقاضا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنا دیا جائے تاکہ قبائل قومی سیاسی دھارے میں شامل ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کیلئے جنوبی پختونخوا صوبہ قائم کیا جائے۔ افراسیاب خٹک نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے سینیٹرز فنڈز کو بروئے کار لانا چاہئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.