تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

گلستان جوہر : کارکنوں و ہمدرد وں کی شہادت کا نوٹس لیاجائے ، رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -


کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اسکیم 33سیکٹر یونٹ 33-Bکے کارکن ، ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے ہمدرد کے بہیمانہ قتل اور فائرنگ کے واقعات میں 6ہمدردوں کے شدید زخمی ہونے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں ر ابطہ کمیٹی نے کہاکہ قصبہ کالونی ، کٹی پہاڑی ، گلفام آباد ، ملیر ، لانڈھی میں قتل و غارتگری کے بعد امن دشمن عناصر ایک بار پھر سرگرم عمل ہیں اور قتل و غارتگری کے ذریعے اشتعال انگیزی پیدا کرکے شہر کا امن غارت کرنا چاہتے ہیں اور گلستان جوہر کی طرح اورنگی ٹاؤن کے علاقے میٹرو ول میں بھی ایم کیوایم کے ایک ہمدرد کو مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے بیدردی سے شہید کردیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر کے امن کی خاطر ایم کیوایم نے ماضی میں بھی لازوال قربانیاں دیں ہیں اور اس مرتبہ بھی قتل و غارتگری کے ذریعے جو سازشی عناصر اپنے مذموم عزائم کے خواہشمند ہیں انہیں ایک مرتبہ پھر بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ رابطہ کمیٹی نے گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے شہید ہونے والے کارکن اور ہمدردکے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایم کیوایم کے ہمدردوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔رابطہ کمیٹی نے صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ گلستان جوہر میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے کارکن اور ہمدرد کی شہادت اور متعدد ہمدردوں کے زخمی ہونے کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔ دریں اثناء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے لانڈھی سیکٹر یونٹ 87کے شہید کارکن عبد الخالق کی والدہ محترمہ اسلام النساء ، کوئٹہ زون جے جوائنٹ زونل انچارج نیاز احمد لاشاری کی ہمشیرہ محترمہ نواب بی بی ، ملتان زون ضلعی کمیٹی کے رکن سلیم خانزادہ کی اہلیہ محترمہ زاہد ہ پروین ، نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 134-Aکے آفس سیکریٹری اشتیا ق احمد کی والدہ محترمہ عظمیٰ خاتون ، ایم کیوایم حیدرآباد زون کینٹ سیکٹر یونٹ 9/Aکی یونٹ کمیٹی کے رکن فیاض قریشی کے والد محمد یاسین قریشی ، شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 106کے کارکن شاہد اشرفی کے والد نور محمد اشرفی ، بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 114کی یونٹ کمیٹی کے رکن عبد الرشید کی والدہ محترمہ آسیہ اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 126کے کارکن عرفان شریف کی والدہ محترمہ کلثوم بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں ر ابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.