10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50
اورین طیاروں کے متبادل طیارے نہیں خرید رہے: سیکریٹری دفاعی پیداوار
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سیکریٹری وزارت دفاعی پیداوار شاہد اقبال نے کہا ہے کہ مہران بیس پر تباہ ہونیوالے اورین طیاروں کے متبادل طیارے نہیں خرید رہے اور نہ کوئی ایسی تجویز ہے۔پبلک اکاونٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس زاہد حامد کی زیر صدارت ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری دفاعی پیداوار کا کہنا تھا کہ موجودہ پاک امریکا تعلقات کے تناظر میں اورین طیاروں کا فی الحال ملنابھی ممکن نہیں۔ اجلاس میں وزارت دفاعی پیداوار کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ دو سال کے دوران 26 جے ایف تھنڈر طیارے تیار کیے گئے ہیں جو ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طیارے کے 58 فیصد پرزے پاکستان میں تیار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔