تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

بھارت میں روہی نالے کا بندٹوٹنے سے پانی قصورکے علاقوں میں داخل

جنگ نیوز -
قصور…بھارت میں روہی نالے کا بندٹوٹنے سے پانی قصورکے سرحدی گاوٴں میں داخل ہوگیا ہے ، سیلابی پانی سے سیکڑوں ایکڑ رقبے پر فصلیں متاثر ، مقامی لوگوں کو گاوٴں خالی کرنے کا حکم دیدیا گیا ڈی سی او قصورارشاد حسین کے مطابق بھارت سے آنے والا سیلابی پانی بلاں والا گاوٴں اورفصلوں میں داخل ہوگیا ہے تاہم صورتحال کنٹرول میں ہے۔ انکا کہناتھاکہ بھارت نے پانی کے بارے میں قطعی کوئی اطلاع نہیں دی تاہم حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مقامی افراد کو گاوٴں خالی کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں پوری طرح تیارہیں ، ضلعی افسران بھی علاقے میں موجود ہیں۔ دوسری طرف بلاں والا گاوٴں کے متاثرین نے شکایت کی کہ وہ علاقہ چھوڑنا چاہتے ہیں لیکن انتظامیہ ان سے پوراتعاون نہیں کر رہی۔سیلابی پانی سے باجرہ ، دھان اورکپاس کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.