تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

امریکا :ڈیلس میں اداکارجوڑے سعود اور جویریہ کے بیٹے کی ولادت

جنگ نیوز -


امریکا :ڈیلس میں اداکارجوڑے سعود اور جویریہ کے بیٹے کی ولادت

ڈیلس، ٹیکساس…راجہ زاہد اختر خانزادہ …پاکستان کے معروف فلم اسٹار جوڑے سعود اور جویریہ جو کہ آجکل یہاں ڈیلس میں مقیم ہیں، کے ہاں گذشتہ روز مقامی اسپتال میں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، بچہ کا نام انہوں نے ابراہیم سعود قاسمی رکھا ہے۔ فلمسٹار سعود نے جنگ /جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جویریہ اور انکا بیٹا ابراہیم اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں اور دونوں ماں اور بیٹے صحت مند ہیں جبکہ ڈیلس میں مقیم انکے اہل خانہ جویریہ کا خاص خیال رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر معروف پاپ سنگر احمدجہانزیب بھی موجود تھے۔ پاکستانی فلم اسٹار جوڑے کو بیٹے کی ولادت پر پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے مبارکباد پیش کی ہیں ۔جبکہ سعود کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی نے ان کو یہاں پر بڑی محبت دی ہے جس سے وہ ان کے شکرگذار ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.