10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50
اسامہ کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جارہاہے، امریکی محکمہ خارجہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکہ نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن مرچکا ہے اور اس کے نیٹورک کا خاتمہ کیا جارہاہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مارک نولینڈ نے روزانہ کی بریفنگ میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسامہ بن لادن مرچکاہے اور اس کے نیٹ ورک کو ختم کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے کمانڈرزکا کہنا ہے کہ طالبان اس وقت دفاعی پوزیشن میں ہیں ، لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ افغانستان میں کام ختم ہوگیا ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے اسی وجہ سے ہم توقع کررہے ہیں کہ 2014 تک امریکی فوجیں خطے میں موجود رہیں گی۔نولینڈ نے کہا کہ ہم افغانستان کے لئے طویل مدتی سلامتی، خوشحالی،اور افغانستان میں جمہوریت کیلئے مصروف عمل ہیں اور لزبن میں ہونیوالی کانفرنس اافغانستان کے متعلق ہونیوالے فیصلوں کی پاسداری کریں گے۔ ہم افغانستان کے ساتھ قلیل مدتی اور طویل مدتی سٹریٹجک پارٹنر شپ کے خواہاں ہیں۔ مارک نولینڈ نے امریکی نیوی سیل کئی ہلاکت کے بارے میں کیے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا، ویانا کنونشن کے تحت پاکستان سمیت تما م ممالک اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ وہ سفارتکاروں کو نقل و حرکت کی اجازت دیں اور ان کی سکیورٹی کا خیال رکھیں۔