10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50
شمالی وزیرستان :امریکی جاسوس طیارے کامیزائل حملہ ، 3 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور ... شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق میران شاہ کے علاقے خار ونی Khar waniمیں رات دو بج کر بیس منٹ پر جاسوس طیارے نے ایک گھر پر دو میزائل فائر کئے۔ حملے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے تین لاشیں نکالی گئیں۔ حملے کے بعد بھی علاقے پر چار جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جس سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں سات افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے جن کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے تھا۔