10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50
کراچی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5.7شدت کے زلزلے کے جھٹکے
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ ،شدت 5.7 ریکارڈ کیا گیا۔ آج صبح کراچی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کیا گیا،جبکہ مرکز بلوچستان کے علاقے خاران کے قریب 45 کلومیٹر زیر زمین تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 5بج کر 53 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ کراچی میں کلفٹن ،ڈیفنس ،صدر ،کھاردار سمیت مختلف علاقوں میں جبکہ بلوچستان میں دالبندین خضداراور واسک سمیت ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث لوگوں گھروں سے باہر نکل آئے۔