10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50
کراچی: برنس روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ اور دستی بم حملہ
جنگ نیوز -
کراچی: برنس روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ اور دستی بم حملہ
کراچی…کراچی میں برنس روڈ پر مسلح افراد نے سحری کے وقت دستی بم پھینکا اور فائرنگ کرکے کھانے پینے کی دکانیں بند کروادیں۔پولیس کے مطابق لیاری اور اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں میں فائرنگ اور دستی بموں کے حملوں کے بعد سحری کے وقت برنس روڈ کے علاقے میں قائم فوڈ اسٹریٹ پر بھی مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی اور دکانیں بند ہوگئیں۔ فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فریسکو چوک کے قریب دستی بم پھینکا جس کے پھٹنے سے مزید خوف وہراس پھیل گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔