10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50
کینیڈا کا لیبیا کے سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
جنگ نیوز -
کینیڈا کا لیبیا کے سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
اوٹاوا…کینیڈا نے لیبیا کے سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے اور بینک اکاوٴنٹس تک ان کی رسائی روک دی ہے ،کینیڈین وزیرخارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ لیبیا کے چاروں سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا گیا ہے۔ انہیں پانچ دن میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے اور وہ سفارت خانے کے بینک اکاوٴنٹس بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔ یہ فیصلہ لیبیا کے رہنما معمر قذافی پر دباوٴ بڑھانے کے لئے کیا گیا ہے۔ کینیڈا بھی اس اتحادی فوج میں شامل ہے جو لیبیا پر فضائی حملے کررہی ہے۔