تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

سندھ : مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

جنگ نیوز -
سندھ : مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی…ملک بھر میں وقفے وقفے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔رات گئے سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ضلع دادو کے مختلف علاقوں دادو،جوہی،میہڑ کے علاوہ گولارچی اور ملحقہ علاقوں میں بھی ہلکی بارشوں سے موسم بہتر ہوگیا۔لاڑکانہ اور گردونواح میں بھی بوندا باندی ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب اور مشرقی سندھ کے اکثر علاقوں میں جبکہ بالائی پنجاب،جنوبی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.