تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

میرانشاہ میں ڈرون حملہ، ہلاکتوں کی تعداد7ہو گئی

جنگ نیوز -


میرانشاہ…شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔میران شاہ کے علاقے خار ونی Khar waniمیں رات دو بج کر بیس منٹ پر جاسوس طیارے نے ایک گھر پر دو میزائل فائر کئے۔ حملے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے 6لاشیں نکالی گئیں جبکہ بعد میں ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ ادھر غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد تعلق حقانی نیٹ ورک سے تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.