10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50
عثمان خواجہ کو بھارت میں ٹوئنٹی20میچ کھیلنے کیلئے ویزہ مل گیا
جنگ نیوز -
سڈنی…پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کوآئندہ ماہ چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھارت کا ویزا مل گیا۔ پاکستان میں جائے پیدائس کی وجہ سے گزشتہ روز عثمان خواجہ کو بھارت کا ویزا دینے سے انکار کردیاگیا ۔ کرکٹ نیو ساوٴتھ ویلز کا کہناہے کہ سڈنی میں مقیم بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے انہیں سفر کی اجازت مل گئی ۔خواجہ نیو ساوٴتھ ویلز کوٹی ٹوئینٹی میں نمائندگی کرنے کیلئے 20 کھلاڑیوں میں شامل تھا ۔ بھارت میں چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے9 اکتوبر تک ہوگا۔