تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

جامشورو،دادو،جوہی،میہڑسمیت سندھ کے کئی علاقوں میں بارش

جنگ نیوز -


کراچی…جامشورو،دادو،جوہی،میہڑسمیت سندھ کے کئی علاقوں میں بارش جاری ہے۔ سندھ میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ گذشتہ رات سے شروع ہوگیا ہے،،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کاامکان ہے ،صوبہ سندھ میں عمر کوٹ، تھرپارکر، میرپورخاص سمیت بیشترزیریں علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے زیریں علاقوں حیدرآباداور میرپورخاص میں موسلادھاربارش کاامکان ہے ،آج صبح سے کراچی میں ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ ادھر جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں 2سے 3روز کے دوران کہیں کہیں مون سون بارشوں کاامکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.