10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50
19بریگیڈئرز کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاک فوج کے انیس بریگیڈئرز کو میجرجنرل عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔ میجرجنرل کے عہدوں پر ترقی کا فیصلہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ جن انیس بریگیڈئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی ہے ان میں عمردرانی، احمد محمود،طارق مسعود ، طاہرجاوید،نذیربٹ،مظہرسلیم،محمد جعفر بھی شامل ہیں، ترقی پانے والے دیگر بریگیڈئرز میں نجم الحسن، غلام قمر،علی عباس،عامرریاض، عابدرفیق، آصف خٹک، جمیل رحمت وینس، سلیم رضا ، ملک عباس،سیدبادشاہ حسین،شہاب نقوی، ایم جنید شامل ہیں۔