تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:31

ممبئی:فلم’ میرے برادر کی دلہن ‘کا میوزک لانچ کرنے کی تقریب

جنگ نیوز -


ممبئی…نئی بالی وڈ فلم’ میرے برادر کی دلہن ‘کا میوزک ممبئی میں لانچ کردیا گیا لیکن ذرا منفرد انداز سے۔ تقریب میں کترینہ اور عمران کے ساتھ پاکستانی سنگر علی ظفر نے بھی شرکت کی۔ ممبئی میں ہونے والی تقریب میں فلم میرے برادر کی دلہن کاخوب صورت میوزک بھی خوب صورتی سے لانچ کیاگیا۔ پہلے اسٹیج پر فلم کے ہیرو عمران خان نے فلم کے گانوں پر ، پرفارم کیا اور فلم کے گانوں ، لیرکس اور میوزک ڈائریکٹر کی کاوش کو سراہا۔ ان کے بعدباربی ڈول کترینہ کی آمد ، گٹار کے ساتھ ہوئی اور اسٹیج پر رنگ جم گیا۔ فلم میں پاکستانی اداکار علی ظفر نے بھی اپنی آواز اور اداکاری کاجادو جگایاہے۔فلم ’ میرے برادر کی دلہن‘ نو ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.