تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:22

کومروس: کشتی ڈوبنے سے 50 افراد ہلاک

آج نیوز - کومروس کے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے پچاس افراد ہلاک ہوگئے۔ افریقی ملک کومروس میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی دارالحکومت مورونی سے انجوان جزیرے کی جانب جارہی تھی۔ کشتی پر سو سے زائد افراد سوار تھے۔ پبلک پراسیکیوٹر نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کشتی کے دونوں انجن بیچ سمندر بند ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ جس میں پچاس سے زائد افراد کو بچا لیا گیا۔ بیشتر افراد کو اسپتالوں میں طبی امداد دی گئی۔ متعدد لاشیں اب بھی تباہ ہونے والی کشتی میں پھنسی ہوئی ہیں۔ جنہیں نکالا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.