10 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:12
لیبیا: کرنل قذافی کے بیٹے خامس قذافی کی ویڈیو جاری
آج نیوز - لیبیا کے سرکاری ٹی وی نے کرنل قذافی کے بیٹے خامس قذافی کی ویڈیو جاری کردی۔ باغیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ خامس قذافی گزشتہ ہفتے نیٹو کے فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ویڈیو میں خامس قذافی کو فوجی یونیفارم پہنے دکھا یا گیا ہے۔ جو ایک فارم ہاوٴس پر لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ خامس قذافی کرنل قذافی کی وفادار یونٹ کے سربراہ ہیں، جو سب سے بہترین عسکری سازوسامان سے مسلح سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ ہفتے زیلتان میں فارم ہاوٴس پر نیٹو نے فضائی حملہ کیا، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ باغیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ خامس قذافی بھی مرنے والوں میں شامل تھے۔