10 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:5
چلی: احتجاج کے دوران طلباء اور پولیس کے درمیان جھڑپیں
آج نیوز - چلی میں احتجاج کے دوران طلباء اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ دارالحکومت سانتیاگو میں ہزاروں طلباء نے حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ طلباء نے احتجاج سے روکنے پر پولیس پر پتھراوٴ کیا جبکہ پولیس نے طلباء کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ احتجاج کرنے والے طلباء سرکاری اداروں میں سستی تعلیم کا مطالبہ کر رہے تھے۔ چلی میں حالیہ ہفتوں کے دوران حکومت کی تعلیمی، ماحولیاتی اور کان کنی کی پالیسیوں کے خلاف لاکھوں افراد نے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے ہیں۔