تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:53

لندن:مارک ڈگن کے طرف سے پولیس پر فائرنگ کے ثبوت نہیں ملے

جنگ نیوز -


لندن…لندن فسادات کی وجہ بننے والی مارک ڈگن کی ہلاکت کے بارے میں کچھ نئی باتیں سامنے آئی ہیں ، تحقیق کر نے والوں کا کہنا ہے کہ یہ ثبوت نہیں ملا کہ جائے وقوع سے ملنے والی بندوق سے فائر کیا گیا تھا۔برطانیہ کے آزاد نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کے پاس سے ملنے والی بندوق سے فائر نہیں کیاگیا جب کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق مارک ڈگن نے پولیس پر فائرنگ کی تھی ۔انڈی پینڈنٹ پولیس کمپلینٹ کمیشن کے مطابق ڈگن پولیس کی فائر کی گئی دو گولیوں سے ہلاک ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے پتہ چلاہے کہ حادثے کی جگہ سے ملنے والی بندوق سے فائر نہیں کیا گیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.