10 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:15
کراچی:گھی اور تیل کی قیمت میں تین روپے سے زائد کی کمی
جنگ نیوز -
کراچی…عالمی کساد بازاری کے باعث بین الاقوامی سطح پر خام پام آئل کی قیمتوں میں گراوٹ سے مقا می مارکیٹ میں 16 لیٹر گھی و تیل کے کنستر پر 50 روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔کراچی ریٹیل گروسرز گروپ کے جنرل سیکرٹری فرید قریشی کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ہول سیل سطح پر16 کلو گرام گھی 60 روپے کمی کے بعد 2480 روپے جبکہ تیل کا کنستر 50 روپے کمی کے بعد 2450 روپے کی سطح پر آگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہول سیل سطح پر گھی اور تیل کی فی لیٹر قیمت میں تین رو پے سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر معاشی سست روی کے باعث خام پام آئل کی قیمت 988 ڈالر فی ٹن پر آگئی جو رواں سال کی کم ترین سطح ہے۔