تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:15

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کومری کے ٹھیکیدار کی گرفتاری سے روک دیا

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس،، جسٹس اعجاز احمد چودھری نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے مری کے ایک ٹھیکیدار کے خلاف مقدمے درج کرانے کے معاملے پر پولیس کو ٹھیکیدار کی گرفتاری سے روک دیا ہے اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی کو معاملے کی تفتیش کی ہدایت کی ہے۔ دوران سماعت عدالت نے آئی جی پولیس پنجاب سے کہا کہ کہیں قتل ہوجائے توقاتل پکڑا نہیں جاتا، کیا ٹھیکیداربہت بڑا مجرم ہے جسے پکڑنے کے لیے پوری پولیس لگا دی گئی ،چیف جسٹس نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ ٹھیکیدار کے خلاف درج جھوٹے مقدموں کے ذمے داروں، خواہ ،چیئرمین ٹورزم ہوں ،آر پی او یا کوئی بھی شخصیت ، اسے نشان عبرت بنایا جائے۔ مری پولیس کے تمام ایس ایچ اوزبھی عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل خواجہ حارث نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ٹھیکیدار خرم کے خلاف ، کام مکمل نہ کرنے اور اوورپیمنٹ کے الزام میں مقدمات درج کئے گئے۔ ٹھیکیدار نے کہا کہ اگر اس نے زیادہ رقم وصول کی ہے تو وہ یہ رقم واپس کرنے کو تیار ہے ، چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل کو کہا کہ ٹھیکیدار کو جیل بھجوانے کا کیا فائدہ ہوگا ،یہ اچھا کام ہے کہ پیسے واپس آجائیں ، آپ ایک پڑھے لکھے آرکیٹکٹ کو جیل کیوں بھجوانا چاہتے ہیں ،ایڈوکیٹ جنرل نے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے کارروائی 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.