تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:53

امریکا کا ہر تیسرا ناکارہ گردے کا مریض سیاہ فام ہے

جنگ نیوز -


نیویارک…فارن ڈیسک…50برس سے کم عمر کے افریقی نژاد امریکیوں کی گردے کے ڈیلائسز کے دوران اپنے سفید فام امریکیوں کی نسبت ہلاکتوں کے زیادہ خدشات ہوتے ہیں،امریکا کا ہر تیسرا ناکارہ گردے کا مریض سیاہ فام ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں پانچ لاکھ افراد ایسے ہیں جن کے دونوں گردے مکمل ناکارہ ہوچکے ہیں اور ان کے پاس زندہ رہنے کے دو ہی راستے ہیں یا تو ہ ڈیلائسز کرائیں یا ٹرانس پلانٹ ۔ جانز ہوپ کنز یو نی ورسٹی کے محققین نے کہا کہ ڈاکٹر حضرات کوسیاہ فام نوجوانوں کو اس سلسلے میں سفید فام کے مقابلے مختلف مشورے دینے چاہیے۔ امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جر یدے میں شائع تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 13لاکھ افراد کا طبی معا ئنہ کیا گیا جو گردے کے عارضے کی آخری اسٹیج پر تھے۔ جس سے پتہ چلا کہ سیاہ فام جن کی عمریں18سے30برس کے درمیان ہیں ان میں سفید فام کی نسبت دو گنا ہلاکتوں کے خدشات ہیں۔ جب کہ 31سے40برس کے دوران ڈیڑھ گنا زیادہ ایسے خطرات موجود ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.