تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:53

پمز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، دفاتر، اوپی ڈیز کی تالہ بندی

آج نیوز - وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے اسپتال پمز میں ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے اسپتال کے انتظامی دفاتر، او پی ڈی اور لیبارٹریز کو تالے لگا دیئے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال ستائیسویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ بدھ کی صبح ڈاکٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے اسپتال کے انتظامی دفاتر،او پی ڈیز اور لیبارٹریز کو تالے لگا دیئے۔ ڈاکٹروں نے اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس سے سڑک بلاک ہو گئی۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ پمز کی اکیڈمک کونسل نے بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی حمایت کر دی ہے۔ ڈاکٹروں کی مسلسل ہڑتال کے باعث علاج کیلئے اسپتال آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.