تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:53

لندن میں معمولات زندگی بحال، دیگر شہروں میں لوٹ مار جاری

آج نیوز - برطانیہ میں چار روزہ فسادات کے بعد معمولات زندگی سست روی سے بحال ہونے لگے۔ شہریوں نے کاروبار اور مکانات کی حفاظت کی ذمہ داریاں اٹھا لیں۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن اور دیگر شہروں میں صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ جو ہنگامہ آرائی اور خوف کی کیفیت تین روز پہلے تھی اب ویسی نہیں ہے۔ شہریوں میں خوف کم ہوا ہے اور معمولات زندگی دھیرے دھیرے بحال ہورہے ہیں۔ سیکیورٹی کے باوجود کچھ علاقوں میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہا۔ مانچسٹر میں شرپسندوں نے کھیلوں کے سامان کی دکان لوٹ لی۔ پھر کیا تھا جس کے ہاتھ جو آیا وہ لوٹ کر چلتا بنا۔ پولیس تعینات ہے لیکن شہری ان کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ شرپسندوں پر قابو پانے کیلئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک چھ سو پچاسی افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ گیارہ سالہ بچے سمیت ایک سو گیارہ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ اب تک ہنگامہ آرائی میں ایک سو گیارہ سرکاری افسران اور چودہ عام شہری زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب پولیس تحقیقات کے مطابق ہنگامہ آرائی کے محرک بننے والے مارک ڈگن نے پولیس پر فائرنگ نہیں کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.