تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:53

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے،21افراد ہلاک

جنگ نیوز -


کراچی… رفیق مانگٹ…شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں21افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی نشریاتی ادارے’اے بی سی نیوز‘اور ایرانی نشریاتی ادارے’پریس ٹی وی‘ کے مطابق ایک امریکی ڈرون نے افغان سرحد کے ساتھ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان دو میزائل فائر کیے جس میں مبینہ طور غیر ملکیوں سمیت 21عسکریت پسندوں ہلاک ہو گئے ہیں۔ میر ا ن شاہ کے مشرق میں تین کلومیٹر دور گوراقبرستان میں ایک گھر اور ایک گاڑی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، یہ گھر طالبان اور القاعدہ کا گڑھ بتایا جاتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دو امریکی ڈرون حملوں میں21شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں،ہلاک ہونے والوں میں ازبک اور عرب شدت پسند بتائے جا تے ہیں ۔ایرانی ٹی وی کے مطابق حملہاس وقت کیا گیا جب گھر میں لوگ سحری کر رہے تھے، ہلاک ہونے والوں میں تمام مقامی قبائل لوگ ہیں۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق ابھی تک کسی ہائی ویلیو ٹارگٹ کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلا ع نہیں ہے تاہم برطانوی نشریاتی دارے نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند افغان کمانڈر جلال الدین حقانی گروپ کے بتائے جاتے ہیں۔شمالی وزیرستان میں کچھ عرصے سے ڈرون حملوں میں کمی واقع ہوئی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.