10 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:4
کراچی سمیت عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان
جنگ نیوز -
کراچی…ا مریکی فیڈرل ریزرو کی جا نب سے شرح سود کو آئندہ 2 سال کی سطح پربرقرار رکھنے کے اعلان کے بعد اج کراچی اسٹاک مارکیٹ سمیت عالمی سطح پر تمام اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ امریکہ کا ڈاوٴ جوننز انڈسٹریل انڈیکس 340 پوائنٹس اضافے کے بعد 11 ہزار 239 پر بند ہوا۔ جب کہ ایس اینڈ پی اور نیسڈیک انڈیکس میں بلترتیب 4 اعشاریہ47 اور 5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ ا مریکی فیڈرل ریزرو کا اعلان یورپی حصص بازاروں میں بھی تیزی کا باعث بنا۔ لندن کے فٹسی انڈیکس میں 1اعشاریہ 89 فی صد جب کہ جرمنی کے ڈیکس انڈیکس اور فرانس کے سی اے سی انڈیکس میں بھی معمولی اضافہ دیکھاگیا۔ دیگر عالمی حصص بازاروں کے طرح ایشائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی آج ٹریڈنگ کے اغاز میں اضافہ دیکھا گیا۔ جاپان کے نکئی انڈیکس میں 1اعشاریہ 14 ی صد ، چین کے شنگھائی انڈیکس میں 1 اعشاریہ 28، اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 3اعشاریہ41فی صد کا اضافہ دیکھا گیا ۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 300 سے ذائد پوائینٹس کی تیزی دیکھی گئی جب کہ آج ٹریڈنگ کے آغاز پر بھارتی ممبئی اسٹاک مارکیٹ 328 پوائنٹس اضافے کے بعد 17 ہزار 186 پر دیکھا گیا۔