تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:0

سندھ میں بارش سے متعدد اضلاع میں بجلی کا نظام درہم برہم

جنگ نیوز -


کراچی…سندھ میں گذشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد حیدرآباد سمیت کئی اضلاع میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیاہے اور اسی سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔گذشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد سندھ کے مختلف اضلاع حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان ، ٹنڈوالہیار،لاڑکانہ ،میرپورخاص ،شکار پور،دادو،بدین میں بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہے۔حیسکو ذرائع کے مطابق بارش کے بعد حیسکو کے کئی فیڈر ٹرپ ہوگئے اور گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے ہیں، جس سیوسیع علاقے میں آج صبح سے ہی بجلی معطل ہے۔حیدرآباد شہر کے 72 فیڈروں میں سے 32 فیڈر ٹرپ کر گئے۔دوسری جانب مٹھی، عمرکوٹ، سامارو ، اسلام کوٹ، ڈپلو ، تھرپار کر اور بدین سمیت کئی علاقوں میں اٹھارہ گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے۔ترجمان کے مطابق گرڈاسٹیشنوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.