تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:0

بھارتی شہریوں کی آئندہ وزیراعظم کیلئے راہول گاندھی کے حق میں رائے

جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بھارتی شہریوں کی اکثریت نے ملک کے آئندہ وزیراعظم کیلئے سابق بھارتی وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی اور کانگریسی صدر سونیا گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی کے حق میں رائے دیدی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہریوں کی اکثریت نہرو۔گاندھی خاندان کے چشم و چراغ راہول گاندھی کو ملک کا آئندہ وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔ ایک سروے کے مطابق حکمران کانگریس پارٹی کی قیادت اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے لئے انہیں مستقبل میں کسی بڑے چیلنج کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ 41 سالہ راہول گاندھی اپنی والدہ کی ملک سے علاج کی غرض سے عدم موجودگی کے باعث چار رکنی کمیٹی کے ہمراہ پارٹی کے معاملات چلا رہے ہیں۔ 42 فیصد بھاتی شہریوں کے خیال میں راہول گاندھی ملک کی قیادت کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.