10 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:13
شام کے سابق وزیر دفاع علی حبیب کو قتل کردیا گیا
جنگ نیوز -
دبئی/ دمشق…جنگ نیوز… شام کے صدر بشارالاسد کی جانب سے جبری ریٹائر کیے جانیوالے وزیر دفاع علی حبیب کو قتل کردیا گیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کی مطابق علی حبیب کو فوج میں شامل ان کے مخالف عناصر نے موت کے گھاٹ اتارا۔ بشارالاسد نے 72سالہ علی حبیب کو پیر کے دن ریٹائر کرکے داؤد راجے کو نیا وزیر دفاع نامزد کردیا تھا۔ یاد رہے کہ شام میں حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک سرکاری فوج کے کریک ڈاؤن میں 800سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔