تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:13

بشارالاسد کی حکومت عالمی برادری میں مزید تنہا ہوگئی ، امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز… امریکہ نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت عالمی برادری میں مزید تنہا ہوگئی ہے۔ واشنگٹن میں وزارت خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے شام میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف جاری فوج کے کریک ڈاؤن پر عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل کے موقف کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری شام کی عوام کے ساتھ ہے اور اب صدر بشارالاسد کی حکومت عالمی برادری میں مزید تنہا ہوگئی ہے۔ دوسری جانب خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سعودی عرب کویت اور بحرین نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر احتجاجاً اپنے سفیر واپس بلا لئے ہیں جبکہ22 رکن عرب لیگ نے شام میں جاری خون ریزی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.