10 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:13
روہی نالے کا بند ٹوٹ گیا، پانی قصور کے سرحدی گاوٴں میں داخل
جنگ نیوز -
قصور…بھارت کی جانب سے روہی نالے میں پانی چھوڑے جانے کے بعد قصور کا نواحی دیہہ بلاں والی زیر آب آگیا انتظامیہ نے مکینوں کو نقلمکانی کی ہدایت کردی۔ منگل کی سہ پہر بھارت کی جانب سے روہی نالے میں پانی چھوڑ دیا گیا جس کے باعث بلاں والی گاوٴں کا رابطہ قصور شہر سے ٹوٹ گیا گاوٴں میں پانی آجانے کے باعث سینکٹروں ایکٹر زرعی اراضی میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی جبکہ پانی لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہوگیا علاقہ مکینوں نے جیو نیوز کو بتایا کہ بڑی تعداد میں لوگ شہر کی طرف نقلمکانی کرگئے ہیں جبکہ جن لوگوں کے مال مویشی گاوٴں میں موجود ہے وہ ابھی بھی یہی پر ہیں ضلعی انتظامیہ نے سیلاب کی صورتحال کی پیش نظر گاوٴں کے باہر کیمپ لگا لیا ہے اور گاوٴں سے لوگوں کی نقل مکانی کی ہدایت کردی ہے اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ الطاف نے بتایا کہ آئندہ دو روز سیلاب کے حوالے سے بہت اہم ہے اور خدشہ ہے کہ بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑا جاسکتا ہے۔