تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:54

جرمن ڈیزائنر لکڑی کو بطورٹیکسٹائل میٹریل کے طور پر استعمال کرنے لگی

جنگ نیوز -


برلن…این جی ٹی...کاٹن ،ریشم اور اون سمیت دیگرکپڑوں کے مختلف فیبرکس و میٹریل تو مختلف ڈیزائنرز کے زیر استعمال رہتے ہی ہیں تاہم اب اس میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے لکڑی سے تیار کیے گئے میٹریل کا۔جرمنی سے تعلق رکھنے والیElisa Strozykنامی ڈیزائنر کو لکڑی کے بلاکس سے کاغذی طرز کا ٹیکسٹائل میٹریل تیار کرنے میں مہارت حاصل ہے۔اس باصلاحیت جرمن ڈیزائنر نے لکڑی کے فرنیچر اورفرش کے بعد مارکیٹ میں ایک نیا رُجحانمتعارف کروادیا ہے اور لکڑی سے تیار کیے گئے میٹریل کی مدد سے بیڈ شیٹس،فلور میٹس،ٹیبل کورسمیت لحاف وغیرہ تیار کرکے مارکیٹ میں پیش کردیے ہیں۔مستقبل میں لکڑی کی مدد سے ملبوسات کی رینج متعارف کروانے کا ارادہ رکھنے والیElisaلیزر کی مدد سے صفر اعشاریہ6ملی میٹر موٹی لکڑی کی شیٹس کاٹ کرانہیں باریک فیبرک پر چپکاتی ہیں اور اپنی من پسند اشیاء تیار کرلیتی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.