10 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:54
جاپان : بلیوں نے ملبوسات کی تشہیر کیلئے ماڈلنگ شروع کر دی
جنگ نیوز -
ٹوکیو…این جی ٹی...جاپان میں بلیوں کے ملبوسات کی تشہیر کیلئے ایک کتاب شائع کی گئی ہے جس میں بلیاں ہی سپر ما ڈل کے روپ میں سج سنور کر اپنے لئے ملبوسات کی ماڈلنگ اور فوٹو شوٹ کر تی نظر آرہی ہیں۔ماڈل بلیاں ،بلیوں کیلئے نئے اسٹائل اور جدید فیشن پر مشتمل60ملبوسات کی ماڈلنگ کر رہی ہیں جنہیں مقبول جاپانی ڈیزائنرTakako Iwasaنے خصوصی طور پر ان کیلئے تیار کیے ہیں ۔بلیوں کے ملبوسات کے بارے میں لوگوں کی آگاہی اوران کی تشہیرکیلئے خصوصی طور پر Fashion Catsکے ٹائٹل سے ایک کتاب بھی متعارف کر وائی گئی ہے جسے عام فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔