10 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:54
برطانوی تاریخ میں پہلی بار بحری جنگی بیڑے کی خاتون کمانڈر مقرر
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز...برطانیہ کی بحریہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو بحری جنگی بیڑے کاکمانڈر مقرر کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطا بق لنکن شائر کی 39 سالہ سارہ ویسٹ کو ایک بحری جنگی بیڑے کی کمان سونپی گئی ہے۔ برطانوی بحریہ کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی خاتون اہلکار کو وزارت دفاع نے وار شپ کمانڈر مقرر کیا ہو۔ سارہ ویسٹ ایچ ایم ایس پورٹ لینڈ جو کہ ٹائپ 23 فریگیٹ ہے، کی کمانڈ سنبھالیں گی جس کے اس وقت کمانڈر مائیک نوٹ ہیں۔ سارہ 1991ء سے رائل نیوی سے وابستہ ہیں۔