تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:54

فرانس میں تازہ ڈبل روٹی فراہم والی وینڈنگ مشین متعارف

جنگ نیوز -


پیرس…این جی ٹی...بیکری بند ہو یا رات کا ٹائم ہوجائے توتازہ ڈبل روٹی حاصل کرنا ناممکنات میں شامل ہوتا ہے تاہم ایک فرانسیسی شیف نے اپنے شہریوں کے لیے اس کا حل بھی پیش کردیا ہے۔Jean-Louis Hechtنامی ایک بیکری شیف نے اپنے ملک میں پہلی بار 24گھنٹے گرما گرم ڈبل روٹی تیار و مہیا کرنے والی وینڈنگ مشین متعارف کروادی ہے۔اب آدھی رات کو کھانے کے شوقین،بیکری بند ہوجانے کے بعد آنے والے گاہک اور رات کی ملازمتوں پر مامور افراد اس وینڈنگ مشین سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی وقت بھی صرف1یورو کے عوض گرما گرم ڈبل روٹی حاصل کرسکتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.