تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:54

فلمکی شوٹنگ کیلئے کترینہ کیف علی ظفر سے گٹار کلاسس لینے لگیں

جنگ نیوز -


ممئی...حال ہی میں یش راج بینر تلے بننے والی فلم"میرے برادر کی دلہن"میں بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کو ایک راک اسٹار کے روپ میں پیش کیا گیا ہے لیکن کترینہ تو لگتا ہے واقعی راک اسٹار بننے کی تیاری کر رہی ہیں۔ بالکل ایسی ہی کچھ اطلاعات آج کل سامنے آرہی ہیں کہ فلم میں گٹار بجانے کی اداکاری کرنے والی کترینہ حقیقی زندگی میں بھی پاکستانی پاپ گلوکار و اداکار علی ظفر سے گٹار کلاسس لینے لگی ہیں۔Love Triangle طرز کی فلم "میرے برادر کی دلہن میں" کترینہ اورعمران خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے علی ظفرآجکل کترینہ کے استاد بنے ہوئے ہیں اور انہیں گٹار بجانے کی تربیت دے رہے ہیں۔ گو کترینہ کا یہ کہنا ہے کہ انہیں گٹار بجانے میں دلچسپی ہے تاہم یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ حال ہی میں اداکار و ہدایتکار فرحان اختر کی جانب سے سالگرہ کے تحفے کے طور پر ملنے والے گٹار کو بیکار جانے نہیں دینا چاہتیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.